وہاڑی، ڈرائیور سو گیا اور کارو ٹرک آمنے سامنے ٹکراگئے، دو خواتین سمیت چار جاں بحق، متعدد زخمی
مرنے والے کارسواروں میں میاں بیوی اور بیٹی شامل
پیر 4 جنوری 2016 18:34
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء)وہاڑی میں لڈن روڈ پر کار اور ٹرک کے درمیان آمنے سامنے تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، حادثہ ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا،مرنے والے کارسواروں میں میاں بیوی اور بیٹی شامل ہیں۔مقامی ریسکیو 1122 کے مطابق فقیر والی کا رہائشی مختار احمد اپنی اہلیہ جمیلہ بی بی، بیٹی عاصمہ اور ایک نامعلوم شخص کے ہمراہ کار میں وہاڑی جا رہا تھا کہ کار وہاڑی لڈن روڈ پر کوٹ پل کے قریب سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں کار میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر جائے حادثہ سے فرار ہوگئے۔ریسکیو 1122 نے لاشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹروہاڑی اسپتال منتقل کردیا، جہاں جاں بحق افراد کی شناخت بہاول نگر کے علاقے فقیر والی کے رہائشی مختار احمد، بیوی جمیلہ بی بی، بیٹی عاصمہ اور ان کے ڈرائیور کی حیثیت سے ہوئی ہے۔(جاری ہے)
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حادثہ کار کے ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
مزید قومی خبریں
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.