اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ہزارہ،مالاکنڈ، پشاوراور سوات میں ہلکی بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا

آئندہ 24گھنٹوں میں اسلام آباد،راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن، بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا، فاٹا، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

پیر 4 جنوری 2016 18:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ہزارہ،مالاکنڈ، پشاوراور سوات میں ہلکی بارش کے بعد موسم سرد ہوگیاہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن، بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا، فاٹا، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ہزارہ،مالاکنڈ، پشاوراور سوات میں ہلکی بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا۔ سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن، بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا،فاٹا، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کاامکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاجبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے وقت ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔