بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق

مقامی کان میں مزدورکان کنی کا کام کررہے تھے کہ اچانک مٹی کا تودہ گر گیا

پیر 4 جنوری 2016 18:34

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق ہوگیا۔لیویز ذرائع کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں مقامی کان میں مزدورکان کنی کا کام کررہے تھے کہ اچانک مٹی کا تودہ گر گیا جس کے نیچے میں کان میں کام میں مصروف امین نامی کان کن موقع پرجاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

مائن رسکیو نے لاش نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :