مصر ، صحرائے سینا ئے میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن 26 عسکریت پسند ہلاک ، 25 گرفتار

پیر 4 جنوری 2016 17:40

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) مصر کے صحرائے سینا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 26 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد سامیر نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے افاہ ، شیخ زوائد اور العارش میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے جس کے نتیجے میں 26 عسکریت پسند ہلاک جبکہ 25 کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران پانچ غیر لائسنس یافتہ گاڑیاں اور موٹر سائیکل بھی تباہ کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :