سعودی عرب تعلقات منقطع کر کے شیعہ عالم کو پھانسی دینے کی بڑی غلطی سے دنیا کی توجہ ہٹا نہیں سکتا ، ایران

پیر 4 جنوری 2016 17:40

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) ایران نے کہا ہے کہ تعلقات منقطع کر کے سعودی عرب مذہبی رہنما کو پھانسی دینے کی بڑی غلطی سے دنیا کی توجہ ہٹا نہیں سکتا ۔

(جاری ہے)

ملکی میڈیا کے مطابق نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبدالحیان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سفارتی تعلقات کشیدہ کرنے کا فیصلہ کر کے سعودی عرب مذہبی رہنما کو پھانسی دینے کی بڑی غلطی سے دنیا کو فراموش نہیں کروا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے بے دھڑک اور جلد باز فیصلے کر کے سٹرٹیجک غلطی کا ارتکاب کیا جن سے عدم استحکام پھیلا اور خطے میں دہشت گردی کو فروغ ملا ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب تیل کی قیمتیں کم کر کے اپنے لوگوں اور خطے کے مسلم افراد کے مفادات کو دبانے کی سازش کی ہے ۔