مر کزی حکومت راہداری کے منصوبے پر صوبوں اور جماعتوں کو مطمئن اور جائز مطا لبات کو تسلیم کرے ،مو لا نا امجد لا ہور ی

جے یو آئی طے شدہ امور کو چھیڑنے کے حق میں نہیں ہے ہم چاہتے ہیں منصوبے کو کالاباغ ڈیم کی طرح متنازعہ نہ بنا یاجا ئے یہ، میڈیا نمائندوں اور جماعتی ذمہ داران سے گفتگو

پیر 4 جنوری 2016 17:39

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء)جمعیت علماء اسلام کے مر کزی قائم مقام سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان لا ہور ی نے کہا ہے کہ مر کزی حکومت راہداری کے منصوبے پر صوبوں اور جماعتوں کو مطمئن کرے اور جائز مطا لبات کو تسلیم کرے ،حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر کل جماعتی کانفرنس بلائے اور اس حوالے سے تمام جماعتوں کو بریفنگ دے ،جے یو آئی طے شدہ امور کو چھیڑنے کے حق میں نہیں ہے ہم چاہتے ہیں کہ اس منصوبے کو کالاباغ ڈیم کی طرح متنازعہ نہ بنا یاجا ئے یہ باتیں جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے جامعہ امدادیہ اور جامعہ معہد القرآن میں میڈیا کے نمائندوں اور جماعتی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں اس موقع پر مو لا نا ہدات اللہ شاہ، مفتی وقاراحمد ،صاحبزادہ قاری جلال الدین ارشد،مفتی شمسی الحق ،سید فاروق شاہ،،عبیدالرحمن قریشی،حافظ عبد الواجد،محمدعمران،قاری عتیق الرحمن ،قاری عمیر اکمل اور دیگر مو جو د تھے مو لا نا محمد امجد خان نے مزید کہا کہ جے یو آئی پرانے پا کستان میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کے لیئے کوشاں ہے اسی مقصد کے لیئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر پر امن جدو جہد میں مصروف ہے ،تحریک آزادی اور تحریک پاکستان میں علماء کا تاریخ ساز کر دار تا ریخ کا لازوال حصہ ہے ،اسلامی ممالک کا اتحاد پو ری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کے دلوں کی آواز ہے اس حوالے سے چھپنے والی خبروں سے ایک امید کی کرن پید ا ہوئی ہے ، اسلامی ممالک میں اتحاد کے حوالے سے ایجنڈے پر حکومت اتحادی جماعتوں اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے ہماری خواہش ہے کہ ملت اسلامیہ کے فیصلے یو این او کے بجائے خود اسلامی ممالک کریں،رینجر ز اختیار ات پر وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان تنازعہ نہیں ہو نا چا ہیے مرکز اور صوبے کوبیٹھ کر مسئلے کا حل تلا ش کر نا چاہیے ،شرائط پیش کر نے سے سندھ حکومت کو پو زیشن کمزور ہو رہی ہے کراچی میں امن وقت کی اہم ضرورت ہے کراچی آپریشن سب جماعتوں کے اتفا ق سے ہوا ہے آپریشن کے مثبت اثرات بھی سامنے آئے ہیں ،جے یو آئی سیا سی ڈیڈلاک کو جمہوری عمل کے لیئے اچھا نہیں سمجھتی مو لا نا محمد امجد خا ن نے کہا کہ اسلامی ممالک میں اتحاد کے حوالے سے ایجنڈے پر حکومت اتحادی جماعتوں اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے ہماری خواہش ہے کہ ملت اسلامیہ کے فیصلے یو این او کے بجائے خود اسلامی ممالک کریں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دینی جماعتوں میں رابطے مو جو د ہیں اور بہت سے ایشیوز پر اتفاق بھی ہے لیکن جے یو آئی ایک ٹیبل پر سب کو یکجا کر نا چاہتی ہے اس حوالے سے ہم قوم کو ما یوس نہیں کریں گے ایک اور سوال کے جواب میں مو لا نا نے کہا کہ کرا چی میں امن سب کی خواہش ہے اس حوالے سے کراچی آپریشن میں رینجرز نے کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اب اپریشن کو منطقی انجام تک پہنچنا چا ہیے تا ہم ضروری ہے کہ کسی کوزیا دتی کی شکایت نہیں ہو نی چاہیے مو لا نا محمد امجد خان نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ دینی مدارس معاشرے میں محبت کا پیغام پھیلا رہے ہیں دہشت گردی کو مدارس کے ساتھ جوڑنا بیرونی ایجنڈے کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ دین مدارس اسلام کے قلعے ہیں ایک اور سوال کے جواب مو لا نا نے کہا کہ جمعیت اور علماء اور مدارس فرقہ واریت کو ملک کے لیئے زہرقاتل سمجھتے ہیں اور اس کے خاتمے کے لیئے کوشاں ہے۔