آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 13 رکنی ٹیم کا اعلان

پیر 4 جنوری 2016 17:36

آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 13 رکنی ٹیم کا اعلان

سڈنی ۔ 04 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ فاسٹ باؤلر جول پیرس اور سکاٹ بولانڈ کو پہلی بار ون ڈے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ کین رچرڈ سن کی ایک سال بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق سٹیون سمتھ ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، ایرن فنچ، شان مارش، جارج بیلی، گلین میکسویل، مچل مارش، میتھیو ویڈ، جیمز فاکنر، کین رچرڈسن، جوش ہیزل ووڈ، سکاٹ بولانڈ اور جول پیرس شامل ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم رواں ماہ ہوم گراؤنڈ پر بھارت کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :