سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد نے سال 2015ء میں شہریوں کو ریکارڈ ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے

پیر 4 جنوری 2016 17:22

فیصل آباد۔4 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد نے سال 2015ء میں شہریوں کو ریکارڈ 23 ہزار 356 ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جبکہ اس عرصہ کے دوران شہریوں کی جانب سے سب سے زیادہ موٹرسائیکل اور کار کی ڈرائیونگ کے حصول کیلئے کاغذات جمع کرائے گے۔

(جاری ہے)

سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ ایل ٹی وی دوسرے،ایچ ٹی وی تیسرے ، کمرشل اور زرعی ٹریکڑز اور دیگر گاڑیوں کیلئے لائسنسوں کی تعداد چوتھے نمبر پر رہی۔

انہوں نے بتایا کہ اس عرصہ میں 9550 افراد نے ڈرائیونگ لائسنسوں کی تجدید کروائی جبکہ انٹرنیشنل پرمٹ صرف 960شہریوں نے حاصل کئے۔ انہوں نے بتایاکہ اسی طرح گمشدگی اور کاپی سے کمپیوٹرائزڈ ڈپلیکٹ لائسنس بنوانے والوں کی تعداد 5606 رہی۔

متعلقہ عنوان :