سپرے اور کھاد ڈالنے کے بعد سبزیوں کی ٹنل کامنہ بند نہ کیا جا ئے، محکمہ زراعت

پیر 4 جنوری 2016 17:15

فیصل آباد۔4 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ٹنل کے اندر لگائی گئی سبزیوں کی آبپاشی اور کھاد کا استعمال جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار بوقت ضرورت سپرے بھی کریں تاہم سپرے کرنے اور کھاد ڈالنے کے بعد ٹنل کامنہ بند نہ کیاجائے تاکہ گیس پیداہونے سے فصل کو نقصان نہ پہنچے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہاکہ ٹنل ٹیکنالوجی کے ذریعے سبزیاں کاشت کرنے والے کاشتکار دن کے وقت تقریباً صبح 9بجے سے سہ پہر 4 بجے تک ٹنل کے منہ کو دونوں اطراف سے کھلا رکھیں تاکہ ٹنل کے اندر زیادہ نمی پیدانہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ ٹنل کے اندر زیادہ نمی مختلف بیماریوں کو جنم دے سکتی ہے اس لئے اگر ممکن ہو تو ٹنل میں ہوا خارج کرنے والا ایگزاسٹ فین بھی لگادینا چاہیے تاکہ بے جا نمی کو خارج کرنے میں مدد مل سکے