پیپلز پارٹی صرف ایک پارٹی نہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی چلائی ہوئی تحریک ہے،ہمایوں خان
پیر 4 جنوری 2016 16:49
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری انجینئر محمد ہمایون خان نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ وہ ایک عالمی رہنما تھے ان کے تمام سیاسی زندگی کا مقصد ملک کو مظبوط،منظم،خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانا تھا جہاں پر ہر فرد کے پاس روٹی کپڑا مکان کے ساتھ ساتھ عوام خوشحالی کے ساتھ زندگی بسر کرسکے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے حوصلے اور عظیم قیادت سے نہ صرف مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ ڈکٹیٹروں سے بھی مقابلہ کرکے اْنہیں شکست سے دوچار کیا شہید بابا نے اپنی تمام زندگی عوام کے فلاح و بہبود کے لئے وقف کر رکھی تھی شہید بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد عوام کے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے رکھی جو نہ صرف ایک پارٹی ہے بلکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کی چلائی ہوئی تحریک ہے 5جنوری شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 88ویں سالگرہ کے موقع پر اْن کی ملک اور قوم کے لئے دی گئی قربانیوں اور خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہے آج کے دن تمام جیالوں کے لئے خوشی کا دن ہے آج کے دن جیالے شہیدوں کے تحریک کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لئے عہد کرتے ہیں پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مظبوط قیادت میں ملک ترقی کی منزلیں طے کریگا اور آئیندہ عام انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.