لیاری ایکسپریس کیس، مکانات گرانے سے روک دیاگیا،ڈپٹی کمشنر وسطی کو بارہ جنوری کو ریکارڈ سمیت طلب

پیر 4 جنوری 2016 16:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے لیاری ایکسپریس وے کے متاثرین کی درخواست پر شہری انتظامیہ کو مکانات منہدم کرنے سے روک دیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر وسطی کو بارہ جنوری کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے ۔پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کے وکیل شوکت شیخ ایڈوکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ ریفری جج کا فیصلہ آنے سے قبل ہی مکانوں کو مسمار کیا جارہا ہے ۔

سندھ ہائی کورٹ نے انتظامیہ کو مکانات منہدم کرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وسطی کو بارہ جنوری کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ۔ کراچی کے علاقے تین ہٹی ، انگارہ گوٹھ اور لیاقت آباد کے 50 سے زائد مکینوں نے لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے ان کے گھر مسمار کرنے کے خلاف درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کررکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :