پروازوں میں تاخیر پر شاہین ایئر لائن کو وارننگ جاری

شاہین ایئر کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے دیگر پروازوں کا شیڈول بھی متاثرہو رہا ہے، ایئر مارشل عاصم خان

پیر 4 جنوری 2016 16:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) پرازوں میں مسلسل تاخیر پر ایوی ایشن کی جانب سے شاہین ایئر کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن ایئر مارشل عاصم سلمان نے چیرمین شاہین ایئر کو بلا کر پروازوں میں مسلسل تاخیر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور انھیں واننگ بھی جاری کردی۔

(جاری ہے)

ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ شاہین ایئر کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے نہ صرف مسافر پریشان ہیں بلکہ دیگر پروازوں کا شیڈول بھی متاثرہو رہا ہے۔ایئر مارشل عاصم خان نے شاہین ایئر کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو بہتر سروس فراہم کی جائے۔ ڈی جی سول ایوی ایشن نے تاخیر پر دیگر ایئر لائنز کو بھی وارننگ جاری کی۔