باغ ‘انٹر کالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں یونیورسٹی کرکٹ ٹیم کے شاندار پرفارمنس ‘پہلا اور دوسرے میچ میں یک طرفہ کامیابی

پیر 4 جنوری 2016 16:42

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) انٹر کالج کرکٹ ٹورنامنٹ باغ میں منعقدہوا یونیورسٹی کرکٹ ٹیم کے شاندار پرفامس پہلا میچ میں اور دوسرے میچ میں بھی یک طرفہ کامیابی حاصل کی پہلا میچ میں عبد اللہ نے 81رن بنائے اور فدا حسین نے 66رن بنا کر ناٹ آوٹ نمایاں پوزیشن حاصل کی عثمان خواجہ نے 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا دوسرے میچ میں بھی باغ کالج کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر 54رن پر آؤٹ کردیا اور کپتان عبد اللہ نے 14بال پر 52رنز بنا کر نیا ریکارڈ قائم کیا یونیورسٹی آزادکشمیر کی ٹیم نے دونوں میچ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے دوسرے مرحلہ میں پہنچ گئے اب اس کے بعد تیسرا میچ بھمبر آزادکشمیر میں منعقد ہورہا ہے اس کے بعد انٹر یونیورسٹی آل پاکستان کا ایونٹ کھیلنے اسلام آباد جائے گا عوامی علاقوں اور طلبہ نے وائس چانسلر خواجہ فاروق احمد اور ڈائریکٹر سپورٹس زین العابدین کو یونیورسٹی میں کھیلوں کے فروغ میں دلچسپی لینے اور کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سراہتے ہو امید ظاہر کی ہے آئندہ بھی یونیورسٹی کے زیر اہتمام سپورٹس کے حوالہ سے مختلف پرواگرموں کی سرپرستی کرتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :