سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے4 بھارتی فوجی ہلاک

پیر 4 جنوری 2016 16:38

سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے4 بھارتی فوجی ہلاک

نئی دہلی/لداخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے4 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر کے خطے لداخ میں برفانی تودہ گرنے سے4بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

برفانی تودہ اس وقت گراجب فوج کی ایک گشتی پارٹی وہاں سے گزر رہی تھی،واقعہ کے بعد ریسکیوآپریشن شروع کردیاگیاتاہم فوجیوں کو زندہ نہ بچایا جاسکا،چاروں فوجیوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں،مرنے والے فوجیوں کی شناخت حوالدار تساوانگ نربو، حوالدار دورجے گلستان،رائفل مین محمد یوسف اور جگ میڈ چوسدب کے نام سے ہوئی۔

متعلقہ عنوان :