ملیر میں حساس ادارے کی کارروائی، 2دہشت گرفتار

پیر 4 جنوری 2016 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) ملیر میں حساس اداروں نے کارروائی کرکے 2 دہشت گردوں نعیم اور لیاقت کو گرفتارکرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گرفتار دونو ں دہشت گرد کالعدم تنظیم کے سہولت کار ہیں اور وہ نوجوانوں کی ذہن سازی کرتے تھے۔ ذرائع کے مطابق گرفتارملزمان کالعدم تنظیم کے لیے فنڈنگ بھی کرتے تھے۔ گرفتار دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔