ٹیم میں واپسی محمد عامر کا حق، یاسر شاہ کا معطل ہونا پریشانی کا باعث:وقار یونس
ذیشان مہتاب پیر 4 جنوری 2016 16:29
لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار4 جنوری- 2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ٹیم میں واپسی محمد عامر کا حق ہے او ر ہم اسے ویلکم کہتے ہیں ، یاسر شاہ کا مثبت ڈوپ ٹیسٹ پر معطل ہونا پریشانی کا باعث ہے ۔
(جاری ہے)
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قذافی سٹیڈ یم میں جاری تربیتی کیمپ میں دن کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ میں تربیت یافتہ فاسٹ باؤلر محمد عامر نے اپنی سزا پوری کر لی ہے اور اب وہ قومی ٹیم میں شمولیت کے اہل ہیں ، انہیں ٹیم میں ویلکم کہتے ہیں اور امید ہے کہ وہ ٹیم کو اپنا 100فیصد دیں گے ۔
وقار یونس کے مطابق لیگ سپنر یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ میں معطل ہونا ہمارے لیے پریشان کن ہے ، دورہ نیو زی لینڈ میں ان کی کمی محسوس ہوگی تاہم انہیں اپنی ٹیم پر اعتما د ہے ۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے جاری تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھرپور توجہ مرکوز کی ہے اور تیز اورمثبت کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں کیو ں کہ ون ڈے کرکٹ میں تین سو کا ہدف معمول بن گیا ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.