سندھ ہائی کورٹ نے لیاری ایکسپریس وے کے متاثرین کی درخواست پر شہری انتظامیہ کو مکانات منہدم کرنے سے روک دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے لیاری ایکسپریس وے کے متاثرین کی درخواست پر شہری انتظامیہ کو مکانات منہدم کرنے سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے تین ہٹی ، انگارہ گوٹھ اور لیاقت آباد کے50 سے زاید مکینوں نے لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے ان کے گھر مسمار کرنے کے خلاف درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کررکھی ہے۔ درخواست گزاروں کے وکیل شوکت شیخ ایڈوکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ ریفری جج کا فیصلہ آنے سے قبل ہی مکانوں کو مسمار کیا جارہا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے انتظامیہ کو مکانات منہدم کرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وسطی کو12 جنوری کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :