سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ صفورا کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کے خلاف دائر درخواست پر تفتیشی افسر کو طلب کرلیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ صفورا کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کے خلاف دائر درخواست پر تفتیشی افسر کو 12 جنوری کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔سانحہ صفورا کیس فوجی عدالت بھیجنے کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزار ملزم ساجد پینا کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ کی اجازت کے بغیر مقدمہ فوجی عدالت نہیں بھیجاجا سکتا ،لہذا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے تک کیس انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہی سنا جائے۔عدالت درخواست پر مزید کارروائی کے لیے تفتیشی افسر خالد خان کو 12 جنوری کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :