انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 16:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء) کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ رہنما عمران فاروق قتل کیس میں معظم علی ، محسن علی اور خالد شمیم کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی ہے۔ ملزموں کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران حکم دیا کہ ملزموں کو 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر بھیجا جائے تاکہ ان سے کیس کے حوالے سے مکمل تفتیش کی جاسکے ، عدالت نے حکم دیا کہ تمام ملزموں سے تفتیش کے بعد انہیں 18 جنوری کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

دوسری جانب ملزمان معظم علی ، محسن علی سید اور خالد شمیم کی اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کرکیاگیا ، ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے مزید 15 دن کاریمانڈمانگ لیا۔ملزمان کو سخت سیکورٹی میں عدالت لایاگیا۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پرملزمان کا7روزکاریمانڈدیا تھا۔معظم علی نے عدالت میں بیان دیا کہ دہشت گردنہیں ہوں،ایف آئی اے پرسنل ہورہی ہے۔جج نے ملزم محسن کے وکیل کی موکل سے بات کرنیکی درخواست منظور کرلی۔

متعلقہ عنوان :