گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ میں کمشنر سکول کرکٹ کپ 2015ء جیت لیا

پیر 4 جنوری 2016 16:19

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ میں کمشنر سکول کرکٹ کپ 2015ء جیت لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور کی ٹیم نے تحصیل کوٹ رادھاکشن کی ٹیم کو ہراکرڈسٹرکٹ میں کمشنر سکول کرکٹ کپ جیت لیا ہے ۔

(جاری ہے)

پرنسپل سکول ہذا چوہدری طارق محمود نے بتایا کہ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ضلع قصور میں کمشنر سکول کرکٹ کپ جیتا ہے اور اب ٹیم ڈویژن لیول پر بھی شاندار پرفارمنس کا مظاہر ہ کریگی ۔

ٹیم کے کوچ ابرار احمد اور منیجر جاوید احمد ہیں جبکہ ای ڈی او ایجو کیشن ذوالفقار علی نے ضلع لیول پر کمشنر سکول کرکٹ کپ جیتنے پر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور کی ٹیم کے ممبران اور پرنسپل کو مبارکباد دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :