ڈی سی او قصور کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

پیر 4 جنوری 2016 16:15

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء)ڈی سی او قصور محمد شاہد کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنرقصور وردہ مشہود شورش، اے سی چونیاں شیخ محمد سلیم خالد ، تحصیلدارز قصور شاہد اقبال ،پتوکی مہتاب احمد خاں ، چونیاں ، کوٹ رادھاکشن ،ڈی او انڈسٹریز ،پرائسز ویٹس اینڈ میئرز مظفر حسین انصاری ، ملک صدام حسین ، ڈی ایف سی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

ڈی سی او نے فرداً فرداًتمام پرائس مجسٹریٹس کی پرفارمنس کا جائزہ لیا اور پور پرفارمنس والے مجسٹریٹس کو وارننگ دیتے ہوئے حکم دیا کہ تمام مجسٹریٹس پرائس چیکنگ روزانہ کی بنیادوں پر کریں اور اس عمل میں سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

ضلع میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کیلئے تمام مجسٹریٹس کردارا دا کریں تا کہ غریب عوام کو اشیائے ضروریہ رعایتی نرخوں پر دستیاب ہو سکیں ۔

ڈی او انڈسٹریز ، پرائسسز ویٹس اینڈ میئر ز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ دسمبر 2015ء میں 4لاکھ 54ہزار 450روپے کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 14افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئیں ۔ اس موقع پر ڈی سی ا و محمد شاہد نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ اپنی پرفارمنس بہتر بنائیں اور مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کے عمل کو مزید تیز کریں تا کہ ناجائز منافع خوری کا خاتمہ ہو سکے ۔