جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈولیئرز نے ٹیسٹ کرکٹ میں 8000رنز مکمل کرلیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 4 جنوری 2016 15:33

جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈولیئرز نے ٹیسٹ کرکٹ میں 8000رنز مکمل کرلیے

کیپ ٹاؤن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار4 جنوری- 2016ء) جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈولیئرز نے ٹیسٹ کرکٹ میں 8000رنز مکمل کرلیے ہیں ۔ انگلینڈکیخلاف کیپ ٹاؤن میں جاری دوسر ے ٹیسٹ کے تیسرے روز 31سالہ ڈویلیئرز نے آ ف سپنر معین کی گیند پر چوکارسید کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 8000ہزار رنز مکمل کیے ۔

(جاری ہے)

وہ جیک کیلس(13206) اور گریم سمتھ (9253)کے بعد یہ اعزاز اپنے نام کر نے والے تیسرے جنوبی افریقی کرکٹر بن گئے ہیں ۔ ”مسٹر 360“ کے نام سے مشہور اے بی ڈیویلیئرز کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ہوتا ہے اور وہ اب تک 104ٹیسٹ میچز میں 51.65کی اوسط سے 8006رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 21سنچریاں اور 39نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :