Live Updates

بھارت میں پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملہ قابل مذمت ہے ، قیام امن کے مخالفین پاک بھارت تعلقات میں امن نہیں چاہتے، دونوں ملکوں کی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ دانشمندی سے امن عمل آگے بڑھائیں

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا بیان

پیر 4 جنوری 2016 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے بھارت میں پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام امن کے مخالفین پاک بھارت تعلقات میں امن نہیں چاہتے، دونوں ملکوں کی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ دانشمندی سے امن عمل آگے بڑھائیں۔

(جاری ہے)

پیر کوترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف پٹھان کوٹ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے، قیام امن کے مخالفین پاک بھارت تعلقات میں رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں، وہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری نہیں چاہتے، دونوں ملکوں میں تنازعات کے حل اور بات چیت کا سلسلہ ضروری ہے، دونوں ملکوں کی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ دانش مندی سے امن عمل آگے بڑھائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات