اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین نادرا کے خصوصی مشیر کے خلاف نادرا میں مداخلت کے الزام پر درخواست دائر

پیر 4 جنوری 2016 15:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین نادرا کے خصوصی مشیر کے خلاف ضمنی انتخابات کی فہرستوں میں مبینہ ردوبدل اور نادرا میں مداخلت کے الزام پر درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ انتخابات میں مشیر خصوصی چیئرمین نادرا نے ایاز صادق کیلئے خصوصی کردار ادا کیا، انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے مشیر خصوصی چیئرمین نادرا نے نادرا سے استعفیٰ دیا،درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور چیئرمین نادرا کو بھی فریق بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :