جماعت اسلا می کی مجلس شورٰی کی سیاسی صورت حال پر قرارداد کی منظوری
پیر 4 جنوری 2016 15:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شورٰی کا اجلاس امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی زیر صدارت منصورہ میں تین روز جاری رہا ‘ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر مفصل بحث کے بعد ایک قرار داد منظو ر کی گئی جس میں کہا گیاہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس کراچی آپریشن کے حوالہ سے وفاق پاکستان اور حکومت سندھ کے درمیان تناؤ ، کھچاؤ ،بڑھتے ہوئے اختلافات اور اختیارات کی جنگ کو تشویش ناک اور جمہوری اداروں کے لیے خطرناک قرار دیتاہے۔
یہ حقیقت ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کراچی میں آپریشن کی وجہ سے کراچی کے شہریوں نے سکھ کاسانس لیا ہے۔ اور طویل عرصہ سے جاری دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری ،بوری بند لاشوں ،نوگو ایریاز اور مفاد عامہ کے لیے بنائے گئے پارکوں پر قبضہ اور چائنہ کٹنگ جیسے جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے لیکن اب کرپشن اور دہشت گردوں کی سرپرستی کے الزام میں گرفتار بعض بااثر افراد کو قانونی گرفت سے بچانے اوراپنے اپنے سیاسی مفادات کے تحفظ کے لیے حکومت سندھ اور بعض سیاسی عناصر رینجرز کے اختیارات کو محدود کرنے ، اور آپریشن کو ناکام بنانے کے درپے ہیں اور بالواسطہ ملک کو غیرجمہوری اقدامات کی طرف دھکیل رہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.