زیمبیا میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات11 اگست کو ہوں گے

پیر 4 جنوری 2016 15:26

لوساکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء )افریقی ملک زیمبیا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں پارلیمانی اور صدارتی الیکشن رواں برس 11 اگست کو ایک ساتھ ہوں گے۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق زیمبیا کی حکومت نے ملک میں پارلیمانی اور صدارتی الیکشن رواں برس 11 اگست کو ایک ساتھ کرانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر ایڈگر لْونگْو کی سیاسی جماعت پاپولر فرنٹ پارٹی کو اپوزیشن رہنما ہاکائنڈے ہیشِلیما کی یونائیٹڈ پارٹی برائے قومی ترقی کے ساتھ سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

یہ انتخابات نئے دستور میں شامل کی جانے والی ترامیم کی روشنی میں ہوں گے۔ نئی ترامیم کے تحت صدارتی امیدوار کو کامیابی کے لیے پچاس فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔