پی سی بی کا لیگ سپنر یاسر شاہ کا سیمپل بی ٹیسٹ نہ کرانے کا فیصلہ ،معطلی کیخلاف اپیل کی جائیگی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 4 جنوری 2016 15:20

پی سی بی کا لیگ سپنر یاسر شاہ کا سیمپل بی ٹیسٹ نہ کرانے کا فیصلہ ،معطلی ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار4 جنوری- 2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے لیگ سپنر یاسر شاہ کا سیمپل بی ٹیسٹ نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، کرکٹ بورڈ یاسر کی معطلی کے خلاف اپیل کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی لیگل ٹیم اور میڈیکل پینل کا اجلاس پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں میں ہوا جس میں آئی سی سی سے یاسر شاہ کی ڈوپ ٹیسٹ کی ملنے والی تفصیلی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کی رپورٹ میں ممنوعہ ادویہ کی مقدار بہت زیاد ہ پائی گئی ہے جس کے بعد کرکٹ بورڈ نے ان کا بی سیمپل ٹیسٹ نہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی بجائے پی سی بی اب آئی سی سی سے لیگ سپنر کا ٹریک ریکارڈ دیکھتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے نرمی برتنے کی درخواست کرے گا ، 29سالہ لیگ سپنر کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر کم سے کم 6ماہ سزا ہونے کا امکان ہے ۔