کابل ایئرپورٹ پر پولیس چیک پوسٹ کے قریب خود کش کار بم دھماکہ، کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

پیر 4 جنوری 2016 15:18

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء ) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایئرپورٹ پر چیک پوسٹ کے قریب خود کش دھماکہ کیا گیا تاہم کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔پیر کو افغان میڈیا کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر پولیس چیک پوسٹ کے قریب ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

حملہ آور اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکا اسی لیے اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

جمعہ کی شام چوتھے پولیس ضلع میں ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی کو مشہور ریسٹورنٹ کے قریب دھماکے سے اڑا لیا تھا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 18زخمی ہوگئے تھے ۔اس حملے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کی تھی۔ افغانستان میں حالیہ حملوں میں اضافہ ایسے وقت ہوا جب طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔رواں ماہ کے وسط میں افغانستان، پاکستان، امریکہ اور چین کے نمائندوں کا چار فریقی اجلاس بھی ہونے جا رہا ہے جس میں افغانستان میں امن و مصالحت کے عمل کی بحالی سے متعلق معاملات پر غور کیا جائے گا۔