لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر محمد عامر کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اور عدالت عالیہ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔
عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 15:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار جسٹس پارٹی کے سربراہ منصف اعوان ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ محمد عامر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بنے ہیں۔
(جاری ہے)
ملکی بدنامی کا باعث بننے والے سابق کھلاڑی کو نیوزی لینڈ میں ہونے والی کرکٹ سیریز میں کھلاڑی کی حیثیت سے شامل کیا جانا قوانین کی خلاف ورزی اور عوامی اشتعال کا سبب ہے۔
محمد عامر کو برطانیہ نے سزایافتہ ہونے کی وجہ سے ویزا دینے سے انکار کر دیا تھا۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت عالیہ کے سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ محمد عامر کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرنے اور ٹریننگ کیمپ میں شرکت سے روکنے کے احکامات بھی صادر کئے جائیں۔تاہم عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.