لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کروکیلم اینڈ ٹیکسٹ بک اتھارٹی کودوئم سے پانچویں جماعت کی نصابی کتب کی اشاعت کی اجازت دیتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔
عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 15:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جنوری۔2016ء) لا ہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی حکم پر پنجاب کروکیلم اینڈ ٹیکسٹ بک اتھارٹی کے ایم ڈی نوازش علی نے بورڈ کے گذشتہ اجلاس کی کاروائی ،،مسودات کا ریکارڈ،،،پبلشرز سے کئے جانے والے معاہدوں کی تفصیلات اور مسودات کی حتمی منظوری کاریکارڈ عدالت میں پیش کرتے ہوئے عدالت کو آگاہ کیا کہ تمام کتب قانون کے ضابطے اور طریقہ کار کے مطابق چھاپی جائیں گے۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ نیا نصابی سال شروع ہونے والا ہے اگر کتب بروقت نہ چھپیں تو طلبا کے لئے مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔پنجاب کروکیلم اینڈ ٹیکسٹ بک اتھارٹی کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نجی پبلشرز نے بلاجواز اعتراضات پر مبنی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ اتھارٹی نے نجی پبلشرز کے اعتراضات پر مبنی درخواستوں کی سماعت کر کے فیصلہ سنا دیا مگر اس فیصلے کو متعلقہ فورم پر چیلنج نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نجی پبلشرز مافیا بن چکا ہے اور بلیک میلنگ کے لئے کتب کی اشاعت پر اعتراضات اٹھا رہا ہے۔خواست گزار نجی پبلشرز کے وکیل سعد رسول نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے حتمی مسودات کو نظر ثانی کمیٹی کے روبرو پیش نہیں کیا جس کی وجہ سے کتب میں خامیاں رہ گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر خامیوں کو دور کئے بغیر کتب چھاپ دی گئیں تو طالبعلم غلط بات کو درست تسلیم کرتے رہیں گے۔جس پر عدلت نے پنجاب کروکیلم اینڈ ٹیکسٹ بک اتھارٹی کودوئم سے پانچویں جماعت کی نصابی کتب کی اشاعت کی اجازت دیتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.