سڈنی ٹیسٹ کا دوسرا د ن بارش سے متاثر
پیر 4 جنوری 2016 15:04
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے بارش سے متاثرہ دوسرے دن کے اختتام پر بریتھویٹ کی ذمہ دارانہ بلے بازی کے بدولت7 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنالیے۔ویسٹ انڈیز نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا تو ٹیم کا اسکور 6 کٹوں پر 207 رنز تھا تاہم وقفے وقفے سے بارش کی وجہ سے کھیل کو باربار روکنا پڑا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کارلوس بریتھویٹ نے 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے جارحانہ 69 رنز کی اننگز کھیل کر ویسٹ انڈیز کو میچ میں بہتر پوزیشن پر لاکھڑا کیا اور سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کی امید تازہ کردی۔بریتھویٹ اور رام دین نے ساتویں وکٹ کی شراکت داری میں 87 رنز بنائے۔ بریتھویٹ کو پیٹنسن نے بولڈ کیا۔(جاری ہے)
رام دین 30 اور کیماروچ بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کا اسکور 7وکٹوں پر 248 رنز ہے۔
اس سے قبل میچ کے پہلے روز ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے روز 7وکٹوں پر 207 رنز بنائے.ویسٹ انڈیز کے کریگ بریتھویٹ نے پہلے روز 85 رنز کی ذمہ دارازنہ اننگز کھیلی۔ڈیرن براوو 33، مارلن سیموئلز4 اور بلیک ووڈ 10 رنز بناسکے جبکہ کپتان جیسن ہولڈر ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔آسٹریلیا کی جانب سے جیمزپیٹنسن اور ناتھن لیون نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
-
عالمی سطح پر پاکستان کی نمائند گی پرفخر ہے ،اگلا ہدف ورلڈ ٹائٹل جیتنا ہے، کراٹے فائٹرشازیب رند
-
ٹیم مینجمنٹ رضوان کا بیٹنگ آرڈر بدلنے کی خواہاں، کپتان اور رضوان مخالف : ذرائع
-
پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ (کل) سے راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں شروع ہو گا
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
سارو گنگولی نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کیلئے اوپننگ کی حمایت کردی
-
کیا حارث رؤف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کھیلیں گے؟
-
انگلش میدان پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند
-
جاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پورا کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.