جنوبی وزیرستان میں سروکئی میں امن کمیٹی کے سر براہ ولی جان پر حملہ، محافظ زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 جنوری 2016 14:57

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جنوری 2016 ء) : جنوبی وزیرستان کے علاقہ سرو کئی میں امن کمیٹی کے سر براہ ولی جان پر حملہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق حملے میں امن کمیٹی کے سر براہ محفوظ رہے جبکہ ولی جان کا محافظ زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حملہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا تھا۔