عارف والا، جائیداد کے تنازع پر بیٹے کے ہا تھو ں باپ قتل

پیر 4 جنوری 2016 14:47

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا‘ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ پیر کے روز عارف والا کے نواحی علاقے میں جائیداد کی تقسیم پر بحث شدت اختیار کر گئی اور باپ اور بیٹے میں لڑائی جھگڑا شروع ہو گیا۔

(جاری ہے)

لڑائی جھگڑے کے دوران بیٹے نے باپ کے سر پر تیز دھار آلہ دے مارا۔ تیز دھار آلہ لگنے سے باپ شدید زخمی ہو گیا۔ گھر والوں نے باپ کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا اور ملزم پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :