پاکستان نے 2015 میں توانائی کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں

قدرتی گیس اور ایل این جی درآمدات بنکنگ کا آغاز کیا

پیر 4 جنوری 2016 14:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) 2015 میں پاکستان نے توانائی کے شعبے میں بڑے پیمانے اور نمایاں کامیابیاں حاصل کیں ملک نے قدرتی گیس ایل این جی درآمدات پر بنکنگ کا آغاز کیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال پاکستان توانائی کے شعبہ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے دنیا کے توانائی نقشے پر گیس کی خریداری کی صلاحیت کے حامل ممالک کی فہرست میں ضم ہو گیا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ملک نے مستقبل کے لئے چند توانائی سیکیورٹی اقدامات اٹھائے اور تاپی گیس پائپ لائن منصوبے میں شمولیت اختیار کی جو کہ جنوبی ایشیاء کو وسطی ایشیا اور یورپ سے جوڑ کر خطے میں گیس کی فراہمی اور امن کو یقینی بنائے گا ۔رپورٹ کے مطابق طویل گمشدگی توانائی سیکیورٹی کے لئے ملک نے پہلی بار 2015 میں ایل این جی کی درآمد کا آغاز کرتے ہوئے پہلا این جی ٹرمینل تعمیر کیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے قطر کے ساتھ پندرہ ریاست سے ریاست کی سطح پر ایل این جی معاہدے کے لئے بھی کوششیں کیں تاہم توانائی پیداوار یوں کی ادائیگیوں کے میکنزم پر اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے یہ معاہدہ نہ ہو سکا ۔

متعلقہ عنوان :