ریاض تہران پر سعودی عرب کے سفارتخانے پر حملے کو جواز بنا کر کشیدگی پیدا کر رہا ہے۔ایرانی دفتر خارجہ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 14:30

تہران(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء) ایران نے کہا ہے کہ ریاض تہران پر سعودی عرب کے سفارتخانے پر حملے کو جواز بنا کر کشیدگی پیدا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان حسین جبیری انصاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران بین الاقوامی کنونشنز کے تحت سفارتی سکیورٹی فراہم کرنے میں پرعزم ہے۔ لیکن سعودی عرب، جو کشیدگی کے ماحول میں پنپتا ہے، اس واقعے کو جواز بنا کر کشیدگی میں اضافہ کر رہا ہے۔ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا سفارتخانے کے حوالے سے جو کچھ بھی ہوا ہے وہ دنیا میں پہلی بار نہیں ہوا۔ لیکن سفارتی تعلقات ختم کر کے سعودی عرب خطے میں کشیدگی اور تصادم کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔