پی آئی اے کی نجکاری : جوائنٹ ایکشن کمیٹی دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 14:29

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء) کراچی میں قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی۔ ایک دوسرے کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے ملازمین ایک دوسرے سے ہی الجھ پڑے۔ احتجاج کے دوران ہیڈ آفس کی بجلی بھی بند کردی گئی۔ قومی ائیر لائن کی نجکاری کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف پی آئی اے ایمپلائز کا جنرل باڈی اجلاس ہونا تھا تاہم اجلاس شروع ہوتے ہی جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف پی آئی اے ایمپلائی کے اراکین میں اختلاف پیدا ہوگیا اور دونوں اراکین ایک دوسرے کے خلاف سخت نعرے بازی کرنے لگے۔

احتجاج کے دوران پی آئی اے ہیڈ آفس کی بجلی بھی بند کر دی گئی جس سے دفتری امور ٹھپ ہوگئے۔ احتجاج کے دوران ایک جانب حکومت مخالف نعرے بلند ہوتے رہے تو دوسری طرف حکومت کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

(جاری ہے)

معاملہ اس حد تک بڑھا کہ ملازمین ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔ اس اختلاف کو ختم کرانے کے لئے پالپا کے صدر میدان میں آئے۔ سہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے نجکاری آرڈی نینس کو مسترد کر دیا ہے ، ملازمین کے آپس کے تنازعے سے نقصان ہو گا۔ ملازمین کے اختلاف کی وجہ سے جنرل باڈی اجلاس دھرا کا دھرا رہ گیا اور نجکاری کے معاملے پر ملازمین کی جانب سے کوئی لائحہ عمل طے نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :