میکسیکو کے شہر ٹیمسکو کی نومنتخب خاتون میئر حلف برداری کے اگلے ہی روز قتل
عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 14:28
ہیوسٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء) میکسیکو کے شہر ٹیمسکو کی نومنتخب خاتون میئر کو حلف برداری کے اگلے ہی روز مسلح افراد نے قتل کردیا ہے۔میکسیکو کی ریاست مورلوس کے سکیورٹی کمشنر جیزز البرٹو کپیلا کے مطابق میئر جسیلا موٹا کو ان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔کمشنر کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد دو تھی جو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
ان کے بقول فائرنگ کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور سکیورٹی اداروں نے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔مقتول میئر جسیلا موٹا کا تعلق میکسیکو کی بائیں بازو کی جماعت 'ڈیموکریٹک ریوولوشن پارٹی' سے تھا جس نے اپنے بیان میں مقتولہ کو مضبوط اعصاب کی مالک اور بہادر خاتون قرار دیا ہے۔بیان کے مطابق جسیلا موٹا نے حلف اٹھاتے وقت اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ جرائم کے سدِ باب کے لیے بھرپور کوششیں کریں گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.