ریلوے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے لیبر پیکج تیار‘ وزارت ریلوے نے پیکج حتمی منظوری کیلئے وزارت خزانہ کو بھجوا دیا

پیر 4 جنوری 2016 14:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) ریلوے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے لیبر پیکج تیار، وزارت ریلوے نے پیکج حتمی منظوری کیلئے وزارت خزانہ کو بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو ریلوے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے پیکج تیار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لیبر پیکج میں ملازمین کو دو کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے،بعض ملازمین کے الاؤنسز میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ بعض کی اپ گریڈیشن تجویز کی گئی ہے، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پیکج کی تیاری کیلئے مزدور یونین کو اعتماد میں لیا، پیکج حتمی منظوری کیلئے وزارت خزانہ کو بھجوا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :