کراچی‘ عدالت نے گزری پولیس مقابلے میں گرفتار زخمی ملزم کا 14 روزہ عدالتی ریمانڈ دیدیا

پیر 4 جنوری 2016 14:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) گزری پولیس مقابلے میں گرفتار ملزم غلام آزاد کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ملزم کا 14 روزہ عدالتی ریمانڈ دیدیا‘ ملزم غلام آزاد کو ہفتہ کے روز پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ملزم کا ساتھی ذکریا پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

پیر کو ملزم غلام آزاد کو جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں سخت سکیورٹی حصار میں پیش کیا گیا اور پولیس نے دو مقدمات میں ریمانڈ کی استدعا کی عدالت نے ڈکیتی کا مقدمہ جو ملزم کے خلاف بنایا گیا تھا اس میں چودہ دن کا عدالتی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو جیل بھیجنے کی ہدایت کی لیکن جو پولیس مقابلہ اقدام قتل اور غیر قانونی اسلحہ کا مقدمہ بنایا گیا تھا اس پر پراسیکیوٹر کو اعتراض تھا پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ سیون اے ٹی اے کے تحت کیس آتا ہے کیونکہ پولیس مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جس پر عدالت نے پراسیکیوٹر کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کا ریمانڈ نہیں دیا اور پولیس کو ہدایت کی کہ ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت ممیں پیش کرکے وہاں سے ریمانڈ لیا جائے۔

(ن غ)