سینئر اداکارہ آشا پاریکھ ”پدما بھوشن“ ایوارڈ کے حصول کیلئے التجائیں کرنے لگیں

پیر 4 جنوری 2016 13:39

سینئر اداکارہ آشا پاریکھ ”پدما بھوشن“ ایوارڈ کے حصول کیلئے التجائیں ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) ماضی کی ممتاز بولی ووڈ اداکارہ آشا پاریکھ کے متعلق بھارتی یونین ٹرانسپورٹ منسٹر نتیش گدکری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ آجکل ”پدما بھوشن “ ایوارڈ کے حصول کیلئے نامزد گی کی خاطر ان کے دفتر کے چکر کاٹ رہی ہیں۔گدکری نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ ان سے متعدد بار درخواست کر چکی ہیں کہ انکا نام پدما بھوشن ایوارڈ کیلئے منتخب کیے جانے والے افراد کی فہرست میں شامل کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

گدکری نے بتایا کہ آجکل کے دور میں ایوارڈ دینا بھی کسی درد سر سے کم نہیں ہے۔انھوں نے بتایا کہ پاریکھ انسے ملاقات کی خاطر بارھویں منزل پر چل کر خود آئیں تو انھیں انکا اس طرح سے آکر درخواست کرنا کچھ مناسب نہ لگا۔ بعداز سینئر اداکارہ نے انکے دفتر پہنچ کر ان سے باقاعدہ درخواست کی کہ انکی فنی خدمات کو دیکھتے ہوئے انھیں بھی پدما بھوشن ایوارڈ کیلئے نامزد کرلیا جائے۔ واضح رہے سینئر اداکارہ کو2014ء میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور1992ء میں پدماشری ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے