بھارتی وزیر خارجہ سے پڑوسی ممالک میں تعینات سابق بھارتی سفارتکاروں اور خارجہ سیکرٹریوں کی ملاقات

اجلاس میں پاکستان کے حوالے سے حکمت عملی پر سفارتی مشاورت کی گئی ہے ‘بھارتی میڈیا

پیر 4 جنوری 2016 13:32

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے پڑوسی ممالک میں تعینات سابق بھارتی سفارتکاروں اور خارجہ سیکرٹریوں سے ملاقات کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پٹھان کوٹ ائیربیس پر حملے کیایک روز بعد پاکستان کے حوالے سے حکمت عملی طے کرنے کیلئے پڑوسی ممالک میں تعینات سابق سیکریٹریوں اور سفارت کاروں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ان سفارتکارو ں میں ایس کے لامبا،جی پارتسارتی،شیام سرن، شیوشنکرمینن،شردسھبروال اور ٹی سی اے راگھوان شامل تھے۔وزارت خارجہ نے اس غیر معمولی اجلاس کی تفصیلات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا،صرف یہ کہاگیاکہ اجلاس میں پاکستان کے حوالے سے حکمت عملی پر سفارتی مشاورت کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سفارتکاروں کے اجلاس میں وزیراعظم مودی کے دورہ لاہور کے دوران نوازشریف سے ملاقات اور پٹھانکوٹ ائیربیس پر دہشت گردوں کے حملے کے حوالے سے ممکنہ اثرات پر بحث کی گئی۔

متعلقہ عنوان :