آل سعود شیعوں اور سنّیوں میں خانہ جنگی چاہتے ہیں ‘ حسن نصر اللہ

شیخ النمر کا خون یومِ حساب تک آل سعود کیلئے تباہی لائے گا ‘خطاب

پیر 4 جنوری 2016 13:31

لبنان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء)ایران اور عراق کے اعلیٰ مذہبی رہنماوٴں کے بعد لبنان کی شیعہ عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے سعودی شیعہ عالم شیخ نمر باقر النمر کو سزائے موت دینے پر سعودی شاہی خاندان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

لبنانی دارالحکومت بیرون میں اپنے خطاب میں حسن نصر اللہ نے کہا کہ آل سعود دنیا بھر میں شیعہ اور سنی مسلمانوں میں خانہ جنگی کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں انھوں نے کہا کہ شیخ النمر کا خون یومِ حساب تک آل سعود کیلئے تباہی لائے گا۔

حسن نصر اللہ نے بتایا کہ سعودی حکومت کو دنیا بھر کے ان کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کی پرواہ نہیں جو اس اقدام سے مجروح ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ شیعوں کو ایسا ردعمل نہیں دکھانا چاہیے کہ وہ شیخ النمر کے قاتلوں کے ہاتھ میں کھیلتے دکھائی دیں۔