افغانستان ‘ بھارتی سفارتی مشن پر دھاوے کے دوران شہر دھماکوں اور فائرنگ سے گونج اٹھا

پیر 4 جنوری 2016 13:31

مزار شریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) افغان شہر مزارِ شریف میں عسکریت پسندوں کے بھارتی سفارتی مشن پر دھاوے کے دوران شہر دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں سے گونج اٹھا ‘قونصل خانے کے ایک اہلکار نے عمارت کے اندر سے غیر ملکی میڈیا کو بذریعہ ٹیلی فون بتایا کہ ان پر حملہ ہوا اور اور جھڑپ جاری رہی۔

(جاری ہے)

عمارت کے محفوظ حصے میں موجود اہلکار نے بتایا کہ تمام سفارتی عملہ خیریت سے ہے ‘ ابھی تک کسی گروپ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ‘یہ حملہ ایک ایسے وقت پر ہوا جب کچھ دن قبل انڈین وزیر اعظم نریندر مودی نے کابل اور پھر پاکستان کا مختصر دورہ کیاایک مقامی پولیس ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا جہاں دھماکوں کے بعد اب بھی فائرنگ کی آوازیں آ ئیں انڈیا کی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے بتایا کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :