غزہ ،امتحانی حال میں پیپر دیتے ہوئے فلسطینی طالبعلم جاں بحق

پیر 4 جنوری 2016 13:26

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع المغازی مہاجر کیمپ میں کمرہ امتحان میں موجود پیپر دیتے پندرہ سالہ فلسطینی طالب علم اچانک جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کے مطابق کمرہ امتحان میں اچانک فوت ہونے والے طالب علم کی شناخت محمد عونی اللوح کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 15 سال ہے۔ امتحان کے دوران فوت ہونیوالا طالبعلم المغازی کیمپ کے ایک مڈل اسکول میں زیرتعلیم تھا۔ اس کی موت کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ غالب امکان ہے کہ عونی اللوح کی موت حرکت قلب کے اچانک بند ہونے سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :