بغداد میں سعودی سفارت خانے پر راکٹ حملہ جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،ویڈیو جاری
پیر 4 جنوری 2016 13:23
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء ) عراق کے دارالحکو مت بغداد میں سعودی سفارت خانے پر راکٹ حملہ کیا گیا تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،حملے کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ، سفارت خانہ 25 سال بعد دوبارہ کھولا گیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں 1990 سے بند سعوی عرب کے سفارت خانے پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔
راکٹ حملے کے بعد عمارت سے دھوئیں کے بادل اٹھنے لگے۔ سفارت خانے کو جمعہ کے روز 25 سال بعد کھولا گیا تھا۔سعودی مذہبی اسکالر شیخ نمر کی سزائے موت پر عمل درآمد اور تہران میں سعودی سفارت خانہ جلائے جانے کے بعد سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں کشیدگی انتہا کو پہنچی۔سعودی عرب نے تہران میں سفارت خانہ جلائے جانے پر ایران سیسفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.