ترکمانستان، افغانستان،پاکستان اورانڈیا کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبہ کوعملی شکل دینے کے لیے امریکا سفارتی کردار

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 13:21

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء) ترکمانستان، افغانستان،پاکستان اورانڈیا کے درمیان تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ کوعملی شکل دینے کے لیے امریکابھرپورسفارتی کوششیں کررہاہے۔

(جاری ہے)

اس بات کاانکشاف سابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کوڈائریکٹر پالیسی پلاننگ کی جانب سے بھیج گئی ای میلز سے ہوا ہے ،29 مارچ سن2012ء کوبھیجی گئی اس میل کے مطابق چاروں ملکوں کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے کے لیے امریکی سفارت کاروں نے ڈیڑھ سال تک سفارتی کوششیں کیں۔اس سلسلے میں امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر ایڈوائزر ڈینیل اسٹین نے اسلام آباد، نئی دہلی اور کابل کے دورے کیے اورپائپ لائن شٹل ڈپلومیسی سے معاہدہ ممکن بنانے کے لیے اقدامات کیے۔