وزیراعظم نوازشریف تین روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا روانہ ہو گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 13:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء) وزیراعظم نوازشریف تین روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا روانہ ہو گئے۔ وزیرا عظم دورے میں سری لنکن صدرمیتھری پالا سری سیناسے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوا ز شریف سری لنکا کے صدرمیتھری پالا سری سیناکی دعوت پر سری لنکا کا دورہ کر رہے ہیں، جن سے ملاقات میں وزیر اعظم دوطرفہ امور پرتبادلہ خیال کریں گے ، وزیراعظم سری لنکا کے ارکین پارلیمنٹ، تاجراورمذہبی رہنما سے ملاقاتوں سمیت اعلیٰ حکام کاروباری شخصیا ت اورسفیروں کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔

دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان متعدد معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پردستخط ہوں گے، وزیر تجارت خرم دستگیر،وزیردفاعی پیداوار رانا تنویر،معاون خصوصی خارجہ امورطارق فاطمی،مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔