آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں‘وزیراعظم شایداپنی غلطیوں کے باعث معیاد پوری نہ کرسکیں:اعتزازاحسن

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 13:20

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں‘وزیراعظم شایداپنی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء) پیپلز پارٹی کے راہنماء سینیٹر چودھری اعتزاز احسن کاکہناہے کہ جنرل راحیل شریف نے یقیناً بہت اچھا کام کیاہے،مگر ہم کسی کی بھی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں سندھ میں وفاق زیادتی کر رہا ہے،پاکستان اور بھارت کو مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اعتزاز احسن کاکہناتھاکہ آرمی چیف کو مدت ملازمت پوری کرنے پر ریٹائر ہو جانا چاہئے،وزیراعظم شایداپنی غلطیوں کے باعث معیاد پوری نہ کر سکیں،دیکھناہے کہ وزیراعظم کب اپنی ٹانگ پرکلہاڑی ماریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے کبھی بھی کسی دہشت گردی کی حمایت نہیں کی،اگرکسی نے پٹھان کوٹ دہشت گردی میں پاکستان کو ملوث کرنیکی کوشش کی ہے تو اس کی مذمت کرتے ہیں۔اعتزاز احسن کا کہناتھاکہ آصف علی زر داری کی صحت کا مسئلہ ہے،وہ ضرور پاکستان آئیں گے،ڈاکٹر عاصم دہشت گرد نہیں،اگر کرپشن کی ہے تو بیشک کارروائی ہونی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :