برینڈن میکولم زخمی ہونے کے باعث سری لنکا کیخلاف سیریز کے باقی میچوں سے باہر

پیر 4 جنوری 2016 13:12

برینڈن میکولم زخمی ہونے کے باعث سری لنکا کیخلاف سیریز کے باقی میچوں ..

ماوٴنٹ ماوٴنگینی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مک کولم زخمی ہونے کے باعث سری لنکا کے خلاف سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہوگئے تاہم پاکستان کے خلاف شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں وہ ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق مک کولم سری لنکا کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد وہ تیسرے اور بارش سے متاثرہ چوتھے میچ میں بھی ٹیم میں شامل نہ رہے ۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے بتایا کہ مک کولم، پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ سے قبل کسی میچ کیلئے زیرغور نہیں ہوں گے ، اس سے قبل انھوں نے کہا تھا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے بقیہ مقابلوں کے لیے مک کولم کی ٹیم میں شمولیت کے امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

مائیک ہیسن نے کہا کہ مک کولم مکمل طورپر صحت یاب نہیں ہیں اور وہ ہماری توقعات کے مطابق وقت پر فٹ نہیں ہوسکے اس لیے ان کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔

مک کولم پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ وہ سری لنکا اور پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے بعد وہ کرکٹ سے ریٹائر ہوں گے ،وہ مارچ میں ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھی اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے۔کیوی ٹیم کے کپتان مک کولم کے علاوہ فاسٹ باوٴلر ٹیم ساوٴتھی بھی سری لنکا کے خلاف آخری میچ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے وہ سیریز کے چوتھے میچ میں زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :