فقیروالی سے ملتان مریض لے جاتے ہوئے حادثہ ایک ہی خاندان کے تین ڈرائیور سمیت چار افراد جاں بحق

پیر 4 جنوری 2016 13:12

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) فقیروالی سے ملتان مریض لے جاتے ہوئے حادثہ ایک ہی خاندان کے تین ڈرائیور سمیت چار افراد جاں بحق ، تفصیل کے مطابق فقیروالی محلہ اسلام پورہ کا پٹواری مختار احمد اپنی مریض اہلیہ کو چیک اپ کے لیے ملتان جارہا تھا کہ ان کی کار ٹرک سے جا ٹکرائی جس سے مختار احمد ، اس کی اہلیہ ، ایک بیٹی اور کار ڈرائیور ندیم موقع پر جاں بحق ہو گئے ان کی لاشیں گھر میں آئیں تو کہرام مچ گیا ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں محکمہ کے اہلکار وں سمیت سماجی عوامی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :